title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اسکول کھلنے کے باوجود اسموگ کی صورتحال خراب ہوئی تو مزید فیصلے ہوں گے، مریم اورنگزیب – 092 News

اسکول کھلنے کے باوجود اسموگ کی صورتحال خراب ہوئی تو مزید فیصلے ہوں گے، مریم اورنگزیب

اسکول کھلنے کے باوجود اسموگ کی صورتحال خراب ہوئی تو مزید فیصلے ہوں گے، مریم اورنگزیب


پنجاب کی سینیر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے پیش نظر سکول کھولے گٸے۔اگر اسموگ کی صورتحال  بے قابوہوٸی تو مزید فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ اسموگ کی صورت حال میں بہتری کے باوجود اینٹی سموگ مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ اسکول کھلنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ اساتذہ اور طلبا وطالبات ماسک کا استعمال یقینی بناٸیں۔ والدین اور طلبا کارپولنگ کا طریقہ اپناٸیں اور سڑکوں پر کم سے کم گاڑیوں کا لوڈ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 15 مزید بھٹے بھی گرادئیے گئے۔ملتان میں 9، رحیم یار خان میں پانچ اور جھنگ میں ایک بھٹہ گرادیا گیا۔  آلودگی پھیلانے پر گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور شیخو پورہ میں تین صنعتی یونٹ سیل سعت تین ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور میں 12 جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں 10 پوائنٹس سیل کردئیے گئے۔ خراب انجن اور زائد دھواں پھیلانے والی گاڑیوں،ٹرکوں اور بسوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔ اسموگ کی شدت میں کمی واقع ہوٸی لیکن اسموگ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوٸی اس لیے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کیے رکھیں۔ لاہور میں کمرشل جینریٹرز کی انسپیکشن اورسڑکوں پر پانی کا چھڑکاٶ بھی جاری ہے۔





Source link