title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلی – 092 News

اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلی

اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلی



اسلام آباد:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

بیرسٹر گوہر کی عدالت کے باہر گفتگو پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کردار کو تسلیم کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کو مذاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی، میں اُن کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی ہے، ہم معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیاسی عدم استحکام ختم ہو۔





Source link