اسلام آباد میں کمسن بچوں کو ورغلا کران کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم بچوں کیساتھ غیراخلاقی حرکتوں کی ویڈیوز بھی بناتا تھا، ملزم سے کمسن بچوں کی درجنوں ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔
ملزم کو بھکر سے گرفتار کیا گیا، بھینسوں کے باڑے میں بچے گھر سے دودھ لینے آتے تھے، ملزم اس باڑے میں دودھ لینے آئے بچوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا تھا۔
ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچوں کو ان کی ویڈیوز دکھا کر حراساں کرتا۔