اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں تین مرد اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں، حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشا کے اوپر گرگیا، رکشا میں سوار افراد ڈمپر کے نیچے دب جانے سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
حاثہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا جس کے بعد ڈی سی اسلام آباد اور چیف ٹریفک آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری جلد کر لی جائے گی، ڈمپر کو روڑ سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔