تاریخی ڈرامہ سیریل “دیرلیش: ارطغرل” سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ترک اداکار انگن التان نے پاکستان کے دورے سے جڑی دلچسپ یادیں بتا دیں۔
سب کے دلوں پر راج کرنے والے انگین التان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے پاکستان کے دورے کی دلچسپ یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ یادگار تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں قیام کے دوران کورونا کے باوجود لوگ وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے۔ ایک بار وہ ہوٹل کے کمرے میں موجود تھے جب چند افراد اچانک ان کے کمرے میں تصاویر بنوانے آگئے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ کورونا جیسی کوئی چیز نہیں اور اس سے کوئی نہیں مرتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مسجد میں امام صاحب سے ملاقات کے دوران ہزاروں افراد وہاں جمع ہو گئے۔ ان کے مطابق معلوم نہیں کیسے اُن کے مداحوں کو ان کی موجودگی کا پتہ چل گیا اور ہزاروں لوگ وہاں پہنچ گئے جو ان کیلئے حیرت انگیز منظر تھا جس کے بعد قومی محافظوں کو مداخلت کرنی پڑی۔
ارتغرل کے مرکزی اداکار کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کیلئے حیران کن تھا، لیکن دورہ پاکستاب کا مجموعی تجربہ شاندار رہا اور وہاں کے لوگ بےحد محبت کرنے والے ہیں۔
سوشل میڈیا پر انگین التان کے اس انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر پاکستانی انگین التان کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ارطغرل غازی سیریز کو پاکستان ٹیلی وژن پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا تھا، جس کے بعد انگین سمیت پوری کاسٹ کو پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔