اب ہم پر امید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گا، علی محمد خان

اب ہم پر امید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گا، علی محمد خان



لاہور:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو مخصوص نشستیں ہیں وہ آئین کے مطابق جو بھی جماعتیں جنرل الیکشن میں ووٹ لیتی ہیں اس کے تناسب سے ان کو دی جاتی ہیں، نہ کم نہ زیادہ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ان کا تویہ کیس ہی نہیں ہے، ان کی جتنی سیٹیں تھیں وہ ان کو مل گئی ہیں، اس سے اگر ایک بھی سیٹ زیادہ ان کو ملے گی تو وہ بھی آئین کی اتنی ہی خلاف ورزی ہو گی جتنی کسی کو سیٹ نہ دینا، ہم اب بھی پرامید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گاْ۔ 

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس بات کا تو میں بھی اعتراف کرتا ہوں کہ پاکستان میں معاشی اسٹیبلیٹی آ گئی ہے، میری صرف گذارش یہ ہے کہ معاشی اسٹیبلیٹی اس لیے آئی ہے کہ جو تیل پہلے بین الاقوامی منڈی میں پہلے سو ڈالر کا نوے ڈالر کا ہوتا تھا وہ ساٹھ ڈالر کا ہو گیا ہے جس سے ہمیں چار، پانچ ارب ڈالر بچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل تیل کو درآمد کرتے ہوئے، 26 ویں ترمیم پاس کرنے سے، پیکا لا پاس کرنے سے، تو معیشت بہتر نہیں ہوئی ہے، نوکری پیشہ لوگوں پر اڑتیس فیصد ٹیکس لگانے سے معیشت میں بہتری نہیں آتی ہے، کمپنیوں پر اکسٹھ فیصد ٹیکس لگانے سے ملکوں میں بہتری نہیں آتی ہے، کاروباری افراد پر اننچاس اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس لگانے سے ملکوں میں بہتری نہیں آتی ہے، مجھے بتائیں کہ انھوں نے کیا کیا ہے جس سے ملک میں بہتری آئی ہے۔





Source link