title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آپکے خواب اور میرا حوصلہ ٹوٹ گیا، بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ لے لی – 092 News

آپکے خواب اور میرا حوصلہ ٹوٹ گیا، بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ لے لی

آپکے خواب اور میرا حوصلہ ٹوٹ گیا، بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ لے لی


فوٹو: انڈین میڈیا

فوٹو: انڈین میڈیا

پیرس: اولمپکس میں فائنل سے کچھ دیر قبل نااہل قرار دی گئی بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ونیش پھوگاٹ نے گولڈ میڈل کے لئے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر قوم سے معذرت کرلی۔

ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ آپ کے خواب اور میرا حوصلہ ٹوٹ گیا، مجھے معاف کردو، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں رہی، ریسلنگ الوداع۔

مزید پڑھیں: فائنل سے کچھ دیر قبل 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر بھارتی ریسلر نااہل قرار

 

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں بدھ کو خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل سے چند گھنٹے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر مقابلے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

ونیش پھوگاٹ کو گولڈ میڈل کے لیے امریکا کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا تاہم فائنل سے کچھ دیر قبل انکا وزن 50 کلو سے 100 گرام زیادہ ہو گیا جس کی وجہ سے وہ ڈس کوالیفائی ہوگئیں۔

فائنل میں پہنچنے پر وینیش پھوگاٹ کا پیرس اولمپکس میں کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا اور ملک کے کونے کونے سے انہیں ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون بننے پر مبارکبادیں دی جا رہی تھیں تاہم ڈس کوالیفائی ہونے کی وجہ سے وہ چاندی کے تمغہ سے محروم رہ گئیں۔

 





Source link