title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آنتوں کی جدید تھراپی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند – 092 News

آنتوں کی جدید تھراپی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند

آنتوں کی جدید تھراپی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند


ایمسٹرڈیم: ایک چھوٹے پیمانے پر کیے گئے مطالعے کے نتائج بتاتے ہیں کہ ذیابیطس کی دوا اوزمپیک اور جدید آنتوں کی تھراپی کا امتزاج ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں انسولین کی ضرورت کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نیا ٹرائل ابھی تک ہم مرتبہ جائزے والے جریدے میں شائع نہیں ہوا ہے کیونکہ اس میں صرف 14 مریض شامل ہیں جن پر تحقیق کی گئی ہے۔

تاہم ڈچ محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ اس کومبو تھراپی کے چھ ماہ بعد ٹائپ 2 ذیابیطس والے 14 میں سے 12 شرکا کو اضافی انسولین کی ضرورت نہیں پڑی۔

یہ نتائج ویانا میں یونائیٹڈ یورپین گیسٹرو اینٹرولوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے۔

نئے ٹرائل میں استعمال ہونے والی آنتوں کی تھراپی کا آغاز امریکا میں میو کلینک کے محققین نے کیا۔ اسے اینڈوسکوپک ری-سیلولرائزیشن ویا الیکٹروپوریشن تھراپی (ReCET) کہا جاتا ہے۔





Source link