title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آئی ایم ایف کے مطالبے پر انشورنس سیکٹرسے متعلق تین اہم مسودہ قانون متعارف کروانے کا فیصلہ – 092 News

آئی ایم ایف کے مطالبے پر انشورنس سیکٹرسے متعلق تین اہم مسودہ قانون متعارف کروانے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کے مطالبے پر انشورنس سیکٹرسے متعلق تین اہم مسودہ قانون متعارف کروانے کا فیصلہ



اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں بہتری کے مطالبے پر انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی )نے انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون تیار کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون تیار کرلیے۔ مجوزہ مسودہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قوانین پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انشورنس سیکٹرکی تنظیم نو سے ملک میں کاروبار کو سہولت ملے گی، انشورنس سیکٹرکو وزارت تجارت کے بجائے وزارت خزانہ کے ماتحت کیا جائے گا۔ انشورنس میں اصلاحات سے ایس ای سی پی کو ریگولیٹربنا دیا جائے گا۔

مجوزہ قانون کے مطابق صارفین اپنی شکایات کے ازالے کیلیے ریگولیٹرکو درخواست دے سکیں گے، تمام سرکاری انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جائیگی۔ گاڑیوں کی تھرڈپارٹی انشورنس کا قانون بھی جلد لایا جارہا ہے۔ صوبوں سے تھرڈ پارٹی انشورنس قانون کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

 

 





Source link