title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آئی ایم ایف کی سری لنکا کے 2.9 ارب ڈالر قرض کے تیسرے جائزے کی منظوری – 092 News

آئی ایم ایف کی سری لنکا کے 2.9 ارب ڈالر قرض کے تیسرے جائزے کی منظوری

آئی ایم ایف کی سری لنکا کے 2.9 ارب ڈالر قرض کے تیسرے جائزے کی منظوری



COLOMBO:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کے 2.9 ارب ڈالر قرض کے تیسرے جائزے کی منظوری دے دی تاہم خبردار کردیا ہے کہ ملک کی معیشت بدستور مخدوش ہے۔

آئی ایم ایف نے بیان میں کہا کہ سری لنکا کے 2.9 ارب ڈالر قرض کی قسط 33 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جاری کردی جائے گی، جس کے بعد اب تک جاری ہونے والے قرض کا حجم 1.3 ارب ہوجائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کی معیشت میں بہتری کے آثار ابھر رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ معاشی طور پر خطرناک حالات سے دوچار رہنے والے سری لنکا کوقرض پروگرام آگے بڑھانے کے لیے تاحال 12.5 ارب ڈالر بونڈ ری اسٹرکچر اور 10 ارب ڈالر قرض پر جاپان، چین اور بھارت سمیت دیگر قرض دینے والے ممالک کے ساتھ مؤخر ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کو گزشتہ برس آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی گئی تھی تاکہ دیوالیہ ہونے والی معیشت کو سہارا دیا جاسکے۔

آئی ایم ایف کے سینئر مشن چیف پیٹر بریئیر نے کولمبو کے دورے کے اختتام پر بتایا کہ سری لنکا کو اگلے سال تک 2.3 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ٹیکس موصولات اور سرکاری اداروں میں ضروری اصلاحات نہایت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیکیج میں یہ اتفاق کرچکے ہیں کہ ان کی ترجیحات اور اہداف جتنا ممکن ہو جلد حاصل کرلیے جائیں گے اور یہ اصلاحاتی پیکیج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا تو اس کے بعد ہی چوتھا جائزہ ممکن ہوگا۔

سری لنکا کے نئے صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے رواں ہفتے کہا تھا کہ دسمبر میں عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا اور دسمبر کے آخر تک قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔





Source link