آئی ایم ایف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے اور تنخواہوں، پینشن میں اضافے پر رضا مند ہوگیا

آئی ایم ایف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے اور تنخواہوں، پینشن میں اضافے پر رضا مند ہوگیا


آئی ایم ایف نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے اور تنخواہوں اور پینشن میں اضافے پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینا چاہتی ہے تو اس سے ہونیوالے ریونیو کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے بڑے پنشنرز پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

اس لئے حکومت شدید مشکل سے دوچار ہیں کیونکہ اگر پنشنرز پر ٹیکس لاگو کیا جتا ہے تو اس کا بھی شدید ردعمل آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں ٹیکس کم کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے اور اس پر بھی آئی ایم ایف نے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت اخراجات میں کمی کرے اور اضافی ریونیو اکٹھا کرے تاکہ مالی گنجائش پیدا ہوسکے۔

اس کے علاوہ غیر ضروری سبسڈیز بھی ختم کی جائیں، ساتھ ہی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے دفاعی بجٹ سے بھی کوئی مسلہ نہیں ہے۔





Source link