title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان – 092 News

آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان


  کراچی: آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، پارہ 35 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

جمعرات کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافہ سے 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، دن بھرسمندر کی کم رفتارہوائیں چلیں جبکہ بیشتروقت دھوپ رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران نمی کاتناسب 55 تا 65 فیصد بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔





Source link