گھارو کی نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش ملی گئی

گھارو کی نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش ملی گئی



GHARO:

گھارو کی نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش ملی گئی ، گھارو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی.

تفصیلات کے مطابق گھارو کے قریب کے ڈی اے نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گھارو نہر میں واٹر کارپوریشن کی جالی کے قریب سے مل گئی. 

مزید پڑھیں: گھارو قومی شاہراہ پر دھند کے باعث گاڑیاں ٹکرا گئیں، 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال گھارو لے جائی گئی جہاں سے گھارو پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی. 

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ سعود ولد جمال کے نام سے کی گئی ، متوفی ملیر رفاع عام سوسائٹی کا رہائشی تھا. 

متوفی کی لاش گھارو سول اسپتال سے غسل و کفن کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے خدمت خلق فائونڈیشن سرد خانے ملیر سعودآباد لائی گئی ۔





Source link