title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کیلیے وزیراعظم کو خط – 092 News

گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کیلیے وزیراعظم کو خط

گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کیلیے وزیراعظم کو خط


  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کے لیے وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ سندھ  کو خط لکھ دیا۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔ میری تجویز ہے کہ 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ لوگوں کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے پروگرام مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے۔

گورنر سندھ نے چیئرمین پیمرا کے نام بھی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگراموں سے اجتناب کیا جائے اور اس ضمن میں ٹیلی وژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کوہدایات جاری کی جائیں۔

خط میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگراموں سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔

 





Source link