گلشن حدید، جھاڑیوں میں درخت سے پھندا لگی لاش برآمد

گلشن حدید، جھاڑیوں میں درخت سے پھندا لگی لاش برآمد



کراچی:

گلشن حدید میں جھاڑیوں کے درمیان درخت سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید ڈھیرا اسماعیل کان ہوٹل کے قریب جھاڑیوں میں درخت سے لٹکی ہوئی پھندا لگی لاش ملی۔

لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او علن خان نے بتایا کہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوا ہے ۔ متوفی بیروزگاری سے تنگ تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر رسی کی مدد سے درخت پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

متوفی کا آبائی تعلق ساکران سے تھا جبکہ یہاں قریب جوگھیومیں رہتا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔۔





Source link