محققین نے حال ہی پایا ہے کہ گزشتہ سال اسی ماہ ستمبر میں گرین لینڈ میں ایک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آنے والی میگا سونامی کی وجہ سے زمین نو دن تک تھرتھراتی رہی تھی۔
محققین نے پایا کہ پچھلے ستمبر میں 1.2 کلومیٹر اونچی (0.7 میل) پہاڑی چوٹی کے گرنے کے نتیجے میں گہرے پانی والے خطے میں سونامی آیا تھا جس سے زمین کی پرت تک ہل گئی تھی۔
یہ پہاڑ کے دامن میں گلیشیئر کے پتلا ہونے کی وجہ سے ہوا جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ تھا۔
تحقیق کے مطابق جس میں یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے سائنسدان شامل تھے نے بتایا کہ مشرقی گرین لینڈ میں ڈکسن فجورڈ کے اوپر پیش آئے اس مظہر نے سائنسدانوں کو مکمل طور پر حیران کر دیا۔