کراچی:
کورنگی کریک میں لگنے والی آگ سے اُبلنے والے پانی کے نمونوں کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔
ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق آگ کے مقام سے لی گئی پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈرو کاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی ہے۔
پانی میں بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene)، اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار پائی گئی ہے جبکہ او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پانی میں بینزین، ٹولوین اور ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔
ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ فی لیٹر پانی میں ٹولوین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔
ماہرین کے مطابق کیمیکل عناصر زہریلے اور آتش گیر ہیں، فضاء میں زیادہ مقدار شامل ہونے کی صورت میں انسانی صحت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ آگ کے اردگرد اور متصل علاقے میں ماسک کا استعمال کیا جائے۔