title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم – 092 News

کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم


  لندن: تیز رفتار سے کھانے والا ایک کینیڈین شہری جس نے اپنے نام متعدد عالمی ریکارڈ بنائے ہیں، حال ہی میں کاغذی اسٹرا کا استعمال کرتے ہوئے 21.71 سیکنڈ میں کیپری سن نامی جوس کا پورا پاؤچ پینے میں بھی کامیاب ہو گیا۔

مائیک جیک نے ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن کے لندن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ تیز ترین وقت میں جوس کا پاؤچ بذریعہ اسٹرا پینے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ٹائٹل کی ابتدا کرنے کا ہدف 22 سیکنڈز تھا۔

جیک 21.71 سیکنڈز میں پاؤچ پینے میں کامیاب ہو گئے جس کی تصدیق موقع پر موجود گینز کے ایک جج نے کی۔

جیک نے کہا کہ اگرچہ میں نے اسے بمشکل ہی حاصل کیا تاہم میں بہت خوش ہوں کہ میں نے آخر کار یہ انجام دے دیا۔ اس کے لیے میں نے بہت محنت کی تھی۔





Source link