کراچی: کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کو موثر بنائیں۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کو یقینی بنائیں اور دوبارہ اُس مقام پر تجاوزات قائم نہ کرنے دیں۔
کمشنر نے کہا کہ سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنرشرقی شہزاد فضل عباسی نے کمشنرکراچی کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ارسال جس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات، گلستان جوہر سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تمام تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں جس سے اس اہم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی۔