کراچی کی شاہراؤں پر چمکدار پینٹ لگائے بچے خطرے میں ہیں، گلوکار بلال مقصود

کراچی کی شاہراؤں پر چمکدار پینٹ لگائے بچے خطرے میں ہیں، گلوکار بلال مقصود


معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے محکمۂ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ہاتھ اور منہ پر سنہرے رنگ کا پینٹ لگا ہوا ہے۔ بلال مقصود نے لکھا کہ خیابانِ اتحاد، ڈیفنس اور سی ویو پر ایسے کئی بچے نظر آتے ہیں جو چمکدار پینٹ لگا کر گرمی میں سڑکوں پر پرفارم کرتے ہیں۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ یہ پینٹ اکثر ایلومینیم پاؤڈر یا دیگر خطرناک کیمیکلز سے تیار کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے مضر ہیں اور سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک جلد پر رہنے سے جلدی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

بلال مقصود نے محکمۂ صحت سے اپیل کی کہ ان بچوں کی حفاظت اور تعلیم کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔





Source link