کراچی میں آج موسم مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں البتہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے 5 درجے زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔