ماڑی پور میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔ریسکیو حکام واقعہ ڈکیتی مزاحمت جبکہ پولیس نامعلوم سمت کی گولی لگنا قرار دے رہی ہے۔
ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 25 سالہ وقار کے نام سے کی گئی جسے پشت پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ماڑی پور پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔