title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی سمیت صوبے میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل – 092 News

کراچی سمیت صوبے میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل

کراچی سمیت صوبے میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل



کراچی:

صوبے میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل ہوگئی، کراچی میں آج کم سے کم پارہ11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

ہفتے کو پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہفتے کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں2.5ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ایک نئی ہلکی شدت کی لہرصوبے میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں بیشتروقت ہوائوں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اورکم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔





Source link