کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف علاقوں سے شہریوں کے چھینے ، گمشدہ اور چوری شدہ 94 موبائل فونز برآمد کرلیے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق برآمد کیے جانے والے موبائل فونز کو قانونی تقاضوں اور تصیدیق کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے ۔
اس موقع پر ایس پی جمشید ، ایس پی سہراب گوٹھ اور ایس ڈی پی او شارع فیصل نے موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کیے جس پر شہریوں نے بھی پولیس کا کارکردگی کا سراہا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موبائل فون کے چھین جانے ، چوری یا گم ہوجانے پر فوری طور پر متعلقہ تھانے میں اندراج کرائیں۔