کراچی؛ لیاری میں کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کر کچل دیا

کراچی؛ لیاری میں کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کر کچل دیا



کراچی:

لیاری چاکیواڑہ نمبر 2  پیٹرول پمپ کے قریب کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا اور نوجواں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ہیڈ محرر کلاکوٹ پولیس جاوید جمالی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ ایاز کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ کچرا اٹھانے والے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیورالہٰی بخش کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ہیڈمحرر نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔





Source link