title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن – 092 News

کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن



کراچی:

شہر قائد میں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے، جس میں تین ٹیموں نے حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن گلشن، نیو ٹاؤن، محمود آباد، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل اور سہراب گوٹھ میں کیے گئے۔

آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔

 پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔

آپریشن میں پولیس افسران، جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری رہیں گے۔





Source link