title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ڈیرہ اسماعیل خان میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق – 092 News

ڈیرہ اسماعیل خان میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق



ڈی آئی خان:

ضلع لکی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان ہونے والے جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں اقبال، عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔

اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں منتقل کردیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر مقتول خطاب اللہ کے بھائی ہیں۔





Source link