title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ڈیجیٹل زرعی مردم شماری دیہی خوشحالی کے فروغ میں اہم کردارادا کرے گی، احسن اقبال – 092 News

ڈیجیٹل زرعی مردم شماری دیہی خوشحالی کے فروغ میں اہم کردارادا کرے گی، احسن اقبال

ڈیجیٹل زرعی مردم شماری دیہی خوشحالی کے فروغ میں اہم کردارادا کرے گی، احسن اقبال



NAROWAL:

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اور مربوط زرعی مردم شماری دیہی خوش حالی اور پائیدار زراعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق نارووال پبلک اسکول اینڈ کالج میں زرعی مردم شماری کے فیلڈ اسٹاف کی تربیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مردم شماری سے حاصل شدہ مستند ڈیٹا زرعی شعبے میں پالیسی سازی اور برآمدات میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (پی بی ایس) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سبز پاکستان کی جانب اہم قدم ہے۔

اس موقع پر پی بی ایس کے چیف ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ زراعت ملک کی معاشی ترقی، روزگار اور غذائی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے فیلڈ اسٹاف سے درست اور معیاری ڈیٹا جمع کرنے پر زور دیا تاکہ مؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔

محمد سرور گوندل نے نارووال کی زرعی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں کی زراعت ملک کی گندم، چاول اور گنے کی پیداوار میں نمایاں حصہ ڈالتی ہے، تربیتی عمل کے تحت 6500 شمار کنندگان اور 1368 نگران کو 160 اضلاع میں تربیت دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی بی ایس نے یونیورسٹی آف نارووال اور یو ای ٹی نارووال کے ساتھ تحقیقی تعاون کے معاہدے بھی کیے ہیں۔

تقریب میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران اور جامعات کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔





Source link