’’ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہیں‘‘، مشی خان کی تنقید

’’ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہیں‘‘، مشی خان کی تنقید


اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے درمیان ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو ’’شرمناک‘‘ قرار دے دیا ہے۔

مشی خان کا کہنا ہے کہ فیملی وی لاگنگ غلط نہیں ہے، لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہوتی ہیں۔

مشی خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے زید علی کے ’’براؤن مام‘‘ اور ’’براؤن بوائے‘‘ کے کانسیپٹ کی تعریف کی، جو منفرد اور لوگوں میں مقبول تھا۔ تاہم، ان کے بعد آنے والے یوٹیوبرز نے وہ معیار برقرار نہیں رکھا۔

مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو دیکھی تھی، جس میں وہ گندی گالیاں دیتے ہوئے روسٹنگ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’بچے بھی ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ میں نے صرف 5 سیکنڈ بعد ہی ویڈیو دیکھنا بند کردی تھی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی نے شام ادریس کے خلاف جو مہم چلائی، اس میں شام ادریس کو شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن مشی خان کے مطابق، ’’مکافات عمل تو ہوتا ہے، اور سات سال بعد ڈکی بھائی خود ایکسپوز ہو گئے۔‘‘

مشی خان نے کہا کہ فیملی وی لاگنگ لوگوں کو پسند ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کے گھروں میں دلچسپی زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ فیملی وی لاگز میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ لوگ اسے دیکھ کر اپنے گھروں میں بھی ایسا کرنا شروع کردیتے ہیں۔

مشی نے بتایا کہ وہ جلد یوٹیوب پر فعال ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کانٹینٹ بناتے ہیں۔





Source link