پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے خلاف اثاثے چھپانے کا کیس خارج کر دیا۔
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
وکیل محب اللہ نے دلائل میں کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دی، نامعلوم درخواست گزار کا نادرا یا کسی اور ذریعے سے کوئی ڈیٹا سامنے نہیں آیا، نامعلوم درخواست گزار کا کوئی وجود نہیں۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران بھی درخواست گزار پیش نہیں ہوا جس پر درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کو کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا۔