ڈنمارک:’’صدر ٹرمپ سے کیلی فورنیا خرید لو‘‘ انوکھی پٹیشن

ڈنمارک:’’صدر ٹرمپ سے کیلی فورنیا خرید لو‘‘ انوکھی پٹیشن



لاہور:

اہل ڈنمارک نے امریکی ریاست کیلی فورنیا خریدنے کے لیے ’’میک کیلی فورنیا گریٹ اگین‘‘نامی پٹیشن شروع کردی جس پہ دو لاکھ سے زیادہ ڈینش دستخط کر چکے ہیں. 

مقصد 1 ٹریلین ڈالر اور پانچ لاکھ دستخط جمع کرنا ہے، دراصل ٹرمپ نے گرین لینڈ خریدنے کا جو اعلان کیا تھا یہ اس پر ڈینش قوم کا دلچسپ و طنزیہ جواب ہے. 

پیٹشن کے آغاز میں درج ہے:’’آؤ کیلی فورنیا کو ’’نیو ڈنمارک ‘‘بناؤ، وہاں ہالی وڈ میں سائیکلیں چلاؤ ، گلی کوچوں میں ’’Hygge‘‘ (اطمینان و خوشی کا نظریہ)پھیلاؤاور ہوٹلوں میں ڈینش کھانے کھاؤ. 

ڈینشوں کو خوبصورت دھوپ، پام کے درختوں اور رولر اسکیٹس کی ضرورت ہے جو کیلی فورنیا میں ملیں گے۔‘‘ڈینش قوم میں یہ انوکھی پٹیشن بہت مقبول ہو چکی۔





Source link