پاکستان کی میزبانی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز کی میزبانی دبئی کا نام فائنل کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز ممکنہ شیڈول شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔