title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا دبئی کے ساتھ کولمبو پر بھی غور – 092 News

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا دبئی کے ساتھ کولمبو پر بھی غور

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا دبئی کے ساتھ کولمبو پر بھی غور



کراچی:

چیمپئنز ٹرافی میچز کیلیے پاکستان یو اے ای کے ساتھ سری لنکا پر بھی غور کرنے لگا، پی سی بی ذرائع کے مطابق گوکہ دبئی فیورٹ ہے البتہ ہم کولمبو کے آپشن کو بھی ذہن میں رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی اچانک سری لنکن ’’انٹری‘‘ سے واقف نہیں ہے، ایونٹ کی تفصیلات کا اعلان اتوار یا پیر کو متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ‘پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے’ کے تحت ہی ہوگی

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ تک تنازع جاری رہنے کے بعد آخرکار پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلیے پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے پر راضی ہو گئے ہیں،اس کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی،وہ اگر فائنل میں نہ پہنچی تو لاہور میزبانی کرے گا، جواب میں گرین شرٹس بھی 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے میچز بھارتی سرزمین پر نہیں کھیلیں گے، سری لنکا میزبان ہوگا۔

پی سی بی کی بعض اعلیٰ شخصیات ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب میں موجود ہیں، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارتی بورڈز کے درمیان معاملات پر اتفاق ہو چکا اور گیند اب آئی سی سی کے کورٹ میں ہے، تمام معاملات کو معاہدے کی شکل دے کر دستخط کرائے جائیں گے،اب عالمی کونسل ہی اتوار یا پیر کو اس حوالے سے اعلان کرے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کو ‘لالی پاپ’ دیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ یوں تو یو اے ای ہی بھارتی میزبانی کیلیے فیورٹ ہے لیکن ساتھ پی سی بی سری لنکا کے آپشن کا بھی جائزہ لے رہا ہے، جہاں سے اچھی ڈیل ملی وہاں معاملات فائنل کر لیے جائیں گے، دوسری جانب آئی سی سی اچانک سری لنکن ’’انٹری‘‘ سے واقف نہیں ہے،اس کے مطابق دبئی ہی میچز کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں امارات کرکٹ بورڈ کے سابق آفیشل و موجودہ آئی سی سی ڈائریکٹر مبشر عثمانی سے بھی اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔





Source link