چائلڈ کینسرکا یومِ آگاہی، پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق خصوصی اعلان

چائلڈ کینسرکا یومِ آگاہی، پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق خصوصی اعلان


چائلڈ کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خصوصی اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق 3 مئی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور آنے والی جس فیملی نے بھی زرد ( یلو) رنگ کا لباس پہنا ہوگا تو اسے کمپلیمنٹری پاسز ملیں گے۔

یہ پاسز وہ ٹی سی ایس باکس آفس لبرٹی مارکیٹ پبلک پارکنگ سے حاصل کرسکیں گے۔

باکس آفس سہ پہر تین بجے کھل جائے گا۔ یہ پاسز پہلے آئیں پہلے حاصل کریں کی بنیاد پرصرف دو انکلوژرز کے لیے کارآمد ہونگے۔





Source link