اسلام آباد:
رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ وڈیو موجود ہے اگر آپ کہیں گے تو میں دکھا بھی دوں گا جس میں عمران خان صاحب فرما رہے ہیں کہ 40 ہزار لوگ وہاں پر ہمارے ہیں، ان کو ہم واپس نہ لائیں تو کیا کریں، 40 لاکھ عوام یہاں پہ ہمارے پاس بیٹھے ہوئے ہیں، ہم 40 ہزار بندہ وہاں نہیں چھوڑ سکتے، یہ ہے ان کی دلیل، جس کی وجہ سے وہاں سے لے کہ آ کہ، یہاں پر انھوں نے اسے امپورٹ کیا، پورے پاکستان کے حالات خراب کیے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کا لگایا ہوا گند ہے جو ابھی ہم صاف کر رہے ہیں اور بجائے کہ آپ لوگ شرمندہ ہوں آپ دوسروں پر کیچڑاچھال رہے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آفیشل سے ایک بھی ریاست مخالف ٹویٹ بتائیں، بات یہ ہے کہ آپ نے ابھی تک جو ہے، کل تک میں نے اختیار ولی سے پوچھا کہ ٹویٹر ہینڈل بتائیں، آپ نے کہا کہ انڈین میڈیا یہ وہ، وہ والی بتائیں، یہ تو الزام ہے ایسے نہیں، ایسے نہیں چلنے دوں گا، آپ تحریک انصاف کو ہدف نہ بنائیں۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ اصل میں نہ مسئلہ یہ بن گیا ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا پرجو لوگ چلا رہے ہیں وہ باہر بیٹھے ہوئے لوگ ہیں، ان کو وہ پھر کہہ دیتے ہیں کہ آفیشل میڈیا دکھا دیں، بھئی سارا بیانیہ تو جو باہر بیٹھے ہوئے لوگ ہیں وہ لیکر چل رہے ہیں، پی ٹی آئی نے کہیں مذمت نہیں کی کہ ہمارے لوگ کیا کر رہے ہیں۔