پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا



راولپنڈی:

پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں شام 7:30 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں کامیابی ملی اور 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

پشاور زلمی کو 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی اور 4 میں ناکامی کا سامنا رہا، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔





Source link