پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کی تقریب بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل10 کے ڈرافٹس کیلئے انگلینڈ اور دبئی کے نام زیر غور ہیں تاہم فرنچائزز کی رائے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے۔
پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت کے باعث بیرون ملک ڈرافٹس کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹس میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے جس کیلئے پلئیرز سے رابطوں کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز کی پی ایس ایل سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد
آئی پی ایل کے معاہدوں سے محروم رہنے والے نامور پلئیرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ بڑے ناموں کو لیگ کھلانے کیلئے فرنچائزز نے مالی معاونت پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے۔
ا کے علاوہ فرنچائزز نے برطانوی کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی پر انگلینڈ بورڈ سے بات کرنے کے لیے زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ پیسوں کیلئے انگلش بورڈ 6 فرنچائزز کی فروخت کا منصوبہ بنالیا
اجلاس میں پی سی ایل کے شیڈول اور وینیوز پر بھی بات ہوئی، پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران آئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔