پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان



اسلام آباد:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔

اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب کہ اس روٹ کی کامیابی میں ٹریول ایجنٹس کا کردار بھی کلیدی ہوگا۔

قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ باکو روٹ کو کاروباری لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔





Source link