title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا آئینی ترمیم کی منظوری پر 28 اکتوبر کو جشن منانے کا فیصلہ – 092 News

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا آئینی ترمیم کی منظوری پر 28 اکتوبر کو جشن منانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا آئینی ترمیم کی منظوری پر 28 اکتوبر کو جشن منانے کا فیصلہ



کراچی:

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اظہار تشکر کے طور پر 28 اکتوبر کی شام کو مزار قائد کے باہر جشن منائے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ اس وقت پورا ملک 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اہم کردار پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے اور اس خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن 28 اکتوبر بروز پیر کو شام 6 بجے، مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے باہر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کررہی ہے جس میں کراچی بھر کے تمام عہدیداران، ذمہ داران و کارکنان اور کراچی کی عوام بھرپور شرکت کرے گی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مفاد کے لیے دن رات کوشاں ہے۔





Source link