title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، موت اور نکاح کے سرٹیفیکٹ نہ دینے کا فیصلہ – 092 News

پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، موت اور نکاح کے سرٹیفیکٹ نہ دینے کا فیصلہ

پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، موت اور نکاح کے سرٹیفیکٹ نہ دینے کا فیصلہ



پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائش، وفات اور نکاح سرٹیفیکٹ پولیو قطروں سے مشروط کردیا۔

پشاور کے اطراف اور ویلج کونسل کو صوبائی حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے پیدائشی، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں ڈی سی پشاور کی جانب سے ڈی ایچ او اور ایم او کو اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزری پر تادیبی کاروائی کی جائے گی۔





Source link