پنجاب چاہتا ہے تمام صوبوں کو پانی ملنا چاہیے، ناصر بٹ

پنجاب چاہتا ہے تمام صوبوں کو پانی ملنا چاہیے، ناصر بٹ



لاہور:

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصربٹ نے کہا ہے بارشوں کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کیلیے ذخائر ہونا چاہئیں۔ 

انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں پانی چوری ہورہا ہے تو یہ کس کی ذمے داری ہے تاہم مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنا چاہیے، ایک طرف دہشت گردی ہورہی ہے، ہمیں ملک مضبوط کرنا چاہیے، پنجاب چاہتا ہے تمام صوبوں کو پانی ملناچاہیے، عمران خان دہشت گردی کے مسئلے پر ملک کا ساتھ دیں۔ 

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ نہروں کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، اگر صوبوں کو وفاق سے نہیں لڑوانا تو متنازع منصوبے شروع نہیں کرناچاہیے، ایک طرف بلوچستان اور خیبرپختونخواجل رہا ہے، دوسری طرف سندھ کے ساتھ لڑ رہے ہیں، حکومت کرنا کیا چاہتی ہے پورے ملک میں پانی کی کمی ہے، لائیں گے کہاں سے ؟نہروں کو کیسے دیں گے؟، آصف زرداری صدرمملکت ہیں مگر معاہدوں کی منظوری نہیں دے سکتے، ہمیں مجبورا سڑکوں پر آنا پڑا۔ 

تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ اعظم سواتی کی بے وقت راگنی کی سمجھ نہیں آئی وہ چاہتے ہیں ملکی صورتحال بہترہو تاہم انھوں نے غیرذمے داری دکھائی، اس وقت سولوفلائٹ یا احتجاجی تحریک شایدکامیاب نہ ہوکیونکہ بہت ٹھکائی ہوگی، عمران خان چاہتے تھے اپوزیشن کا گرینڈا لائنس بنے، اس پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلائی جائے مگر پی ٹی آئی اس وقت غیرسیاسی لوگوں کے ہتھے چڑھی ہوئی ہے جس کے باعث گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل بھی سست روی کا شکارہے۔





Source link