title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول،ان پڑھ افراد کا زبانی ٹیسٹ ہوگا – 092 News

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول،ان پڑھ افراد کا زبانی ٹیسٹ ہوگا

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول،ان پڑھ افراد کا زبانی ٹیسٹ ہوگا


ڈرائیونگ ٹیسٹ کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی:فوٹو:فائل

ڈرائیونگ ٹیسٹ کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی:فوٹو:فائل

 لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پنجاب میں ان پڑھ افراد کا کمپیوٹرائزڈ کے بجائے زبانی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

سی ٹی او لاہورمطابق ٹریفک اشاروں سے متعلق ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے باعث غیر تعلیم یافتہ افراد فیل ہوجاتے تھے۔ ان پڑھ افراد اب کمپیوٹرائزڈ  کے بجائے زبانی ٹیسٹ دے سکیں گے۔ سینٹر انچارج ٹریفک اشاروں سے متعلق زبانی سوال کرے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی آڈیو اورویڈیو ریکارڈ ہوگی۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن سخت کردیا گیا ہے۔





Source link