صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔