title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پشاور؛ آئینی پیچیدگیوں کے باوجود مشیرخزانہ کو وزیرکا درجہ دینے کی منظوری – 092 News

پشاور؛ آئینی پیچیدگیوں کے باوجود مشیرخزانہ کو وزیرکا درجہ دینے کی منظوری

پشاور؛ آئینی پیچیدگیوں کے باوجود مشیرخزانہ کو وزیرکا درجہ دینے کی منظوری



پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں آئینی پیچیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ دینے کی منظوری دی اور اس کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلیٰ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت 16 سے زیادہ نہیں ہوسکتا تاہم مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ ملنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر17 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ کے اس فیصلے سے صوبائی حکومت کے لیے آئینی پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے، مزمل اسلم خزانہ اوربین الصوبائی امورکے مشیرکے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صوبائی کابینہ میں 15 وزرا پہلے سے اپنے قلم دان سنبھالے ہوئے ہیں اور کام کررہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی کابینہ کے ارکان میں ارشد ایوب، فضل حکیم، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد بارکوال، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم آفریدی، خلیق الرحمان، فیصل ترکئی، محمد ظاہر شاہ، قاسم علی شاہ اورسید فخر جہان شامل ہیں۔





Source link