title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں، سویڈن – 092 News

پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں، سویڈن

پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں، سویڈن



اسلام آباد:

پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا بیرگ ون لینزے نے گرین انرجی سپلائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں تعینات سویڈن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی سویڈش کمپنیاں قابل اعتماد گرین انرجی سپلائی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے، پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر یورپی یونین کی برآمدات کا اہم حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصول کے لیے سویڈن تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے۔

سویڈش سفیر نے کہا کہ  سویڈن اپنی 70 فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اقتصادی ترقی اور گرین انرجی بیک وقت ممکن ہے۔





Source link