پاکستان کا نام لوگو سے کیوں ہٹا؟ آئی سی سی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان کا نام لوگو سے کیوں ہٹا؟ آئی سی سی کا مؤقف سامنے آگیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت بمقابلہ بنگلا دیش میچ کی نشریات کے دوران ایونٹ لوگو میں پاکستان کا نام نہ ہونے کی غلطی کا اعتراف ہوتے ہوئے معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دے دیا۔

میچ کے دوران ناظرین نے براڈکاسٹ میں دیکھا کہ ایک روز قبل ایونٹ لوگو پر جو پاکستان کا نام تھا وہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران موجود نہیں تھا۔ جس کے متعلق انٹرنیٹ پر مختلف قیاس آرئیاں ہونے لگیں۔

تاہم، آئی سی سی نے جواب میں غلطی کا اعراف کرتے ہوئے اس کو گرافکس کا مسئلہ قرار دیا۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ایسا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا جو کہ کل سے ٹھیک ہو جائے گا۔ میچ کے دوران لوگو کا تبدیل کیا جانا ممکن نہیں تھا۔

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پاکستان کا نام آئی سی سی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جانے والی کلپس پر واضح ہوگا۔

 





Source link