اسلام آباد:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں پاکستان پوسٹ میں خلاف قوائد 381 بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 بندے ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں، بتائیں کہ ابھی تک محکمے نے اس پر کیا کچھ کیا ہے۔
وزارت مواصلات حکام نے بتایا کہ بھرتیوں میں 4 خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، بھرتیوں کے لیے این او سی کا اشو تھا اور ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ خلاف قواعد بھرتیوں پر فیکٹ فائنڈنگ اور محکمانہ انکوائری ہوئی، انکوائری کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کی ترقی نہیں ہوگی۔
کمیٹی نے ایک ماہ میں خلاف قوائد بھرتیوں کے خلاف ایکشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔