title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاکستان میں فیس بک صارفین 6 کروڑ 4 لاکھ ہو گئے – 092 News

پاکستان میں فیس بک صارفین 6 کروڑ 4 لاکھ ہو گئے

پاکستان میں فیس بک صارفین 6 کروڑ 4 لاکھ ہو گئے



اسلام آباد:

ملک میں جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے مرد صارفین کی تعداد 77 اور خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصدہے، جنوری 2024 تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈکی گئی۔ 

مرد یوٹیوب صارفین کی تعداد 72 فیصد خواتین صارفین کی تعداد 28 فیصد ہے، ملک میں جنوری 2024 ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ریکارڈکی گئی۔

ٹک ٹاک استعمال کرنے والے مرد صارفین کی تعداد 78 فیصد،خواتین کی تعداد 22 فیصدہے، جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔

انسٹاگرام کے مرد صارفین کی تعداد 64 فیصد جبکہ 36 فیصد خواتین کی ہے۔ مزید برآں موبائل فون صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے ہیں جب کہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ای ایم آئی بلاک کی گئیں۔

گزشتہ سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔پی ٹی اے نے ایک سال میں 19 ہزار موبائل نمبرز کو وارننگ جاری کر گئی۔

دوسری جانب ملک کے ٹیلی کام سیکٹر نے مالی سال 24-2023 کے دوران مجموعی طور پر 956 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔





Source link