پاکستان سمیت کئی ممالک پر ممکنہ امریکی سفری پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان سمیت کئی ممالک پر ممکنہ امریکی سفری پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی



واشنگٹن:

امریکی حکومت نے سفری پابندیوں کے تحت ممکنہ طور پر جن ممالک کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ان ممالک میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان، لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور ونیزویلا بھی ان ممالک کی فہرست میں ممکنہ طور پر شامل ہو سکتے ہیں جن پر امریکی سفری پابندی عائد کی جائے گی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان ممالک کے شہریوں پر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے، اور اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

نئی سفری پابندیوں کی پالیسی کے تحت، ان ممالک کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ‘اورنج گروپ’ میں شامل ممالک کے شہری محدود تعداد میں امریکا کا سفر کر سکیں گے۔

جبکہ ‘یلو گروپ’ میں شامل ممالک کی حکومتوں کو اپنے مسافروں کی جانچ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس نئی پالیسی پر کام کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم، ایک ترجمان نے اس حوالے سے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام ممکنہ طور پر ان ممالک کے لیے امریکی امیگریشن پالیسیوں میں سختی کو مزید بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر وہ ممالک جہاں مسافروں کی جانچ کا نظام ٹھیک نہیں۔





Source link