پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی کاعالمی سطح پر اعتراف، ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل

پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی کاعالمی سطح پر اعتراف، ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل



کراچی:

امریکا میں قائم مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل(ایم ایس سی آئی) نے پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے انڈیکس میں مزید کمپنیوں کو شامل کرلیا ہے۔

ایم ایس سی آئی نے انڈیکس رپورٹ کا اجرا کردیا ہے، جس میں مزید پاکستانی کمپنیاں عالمی انڈیکس میں شامل ہوگئی ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستانی کمپنیوں نے ایم ایس سی آئی فرنٹئیر مارکیٹ انڈیکس میں 39.2 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کا فرنٹئیر مارکیٹ اسٹینڈرڈ انڈیکس میں مجموعی شئیر بہتر ہوکر 6 فیصد ہوگیا ہے، ایف ایم اسٹینڈرڈ انڈیکس میں سرل کمپنی اور ایبٹ لیبارٹریز لمیٹڈ کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسمال کیپ انڈیکس میں بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ، بیافو انڈسٹریزاور پاور سیمنٹ کو شامل اور عسکری بینک، اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور ائیر لنک کمیونیکیشن کو خارج کردیا گیا ہے۔

ایم ایس سی آئی کے ایف ایم اسٹینڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 23 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں جبکہ ایف ایم اسٹینڈرڈ انڈیکس میں کسی پاکستانی کمپنی کا انخلا نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسمال کیپ میں 66 پاکستانی کمپنیوں کا حصہ مضبوط کارکردگی سے 17فیصد ہے۔





Source link